جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو پر پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئی ،اہم مطالبہ کردیا

جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو پر پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئی ،اہم مطالبہ ...
جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو پر پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئی ،اہم مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلز پارٹی نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو کے معاملے پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عدلیہ کی ساکھ پر سوالات افسوسناک ہیں، سپریم کورٹ احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو لیک ہونے پر کھلی سماعت کرے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ماضی کے حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کرتی ہے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی روح کئی دہائیوں سے انصاف کی منتظر ہے۔انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) نسیم حسین شاہ کا اعتراف ریکارڈ پر موجود ہے اور جسٹس (ر) عبد القیوم کی گفتگو افشاءہوچکی ہے ، آزاد عدلیہ کا تصور یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ اپنا کردار ادا کرے۔ادھر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے جج کے حوالے سے مریم نواز کا انکشاف چشم کشا ہے، نیب کے بعد احتساب عدالتوں کی ساکھ سوالیہ نشان بن گی ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان حوصلہ کریں ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

مزید :

قومی -