آئی سی سی نے بلے بازوں کی رینکنگ جاری کردی ،بابر اعظم کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم نمایاں کارکردگی کی بدولت آئی سی سی ریکنگ میں میں بہتر پوزیشن پر آگئے ۔ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کے لئے سب سے زیادہ رنز بابراعظم نے بنائے، وہ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر آگئے۔بابراعظم نے مجموعی طور پر 8 میچوں میں 67.7 کی اوسط سے 474 رنز بنائے، انہوں نے ورلڈکپ میں 3 نصف سنچریاں اور ایک سنچری بھی بنائی۔مجموعی طور پر بابراعظم نے میگا ایونٹ میں 2 چھکے اور 50 باونڈریز بھی ماریں۔اس فہرست میں ویرات کوہلی پہلے نمبر پر جبکہ روہت شرما دوسرے نمبر پر ہیں ۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق تین درجہ بہتری کے بعد گیارہویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو پائے ہیں، انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے زبردست سنچری بھی بنائی تھی۔