آئی سی سی کی جانب سے بہترین باولرز کی فہرست میں محمد عامر کی بڑی چھلانگ ،شاہین آفریدی نے بھی پوزیشن بہتر کرلی

آئی سی سی کی جانب سے بہترین باولرز کی فہرست میں محمد عامر کی بڑی چھلانگ ...
آئی سی سی کی جانب سے بہترین باولرز کی فہرست میں محمد عامر کی بڑی چھلانگ ،شاہین آفریدی نے بھی پوزیشن بہتر کرلی

  


دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی باولرز کی رینکنگ میں محمد عامر 28 درجہ بہتری کے بعد 12ویں پوزیشن پر آگئے، عامر نے 8 میچوں میں17 شکار کئے۔باولرز کی فہرست میں جسپریت بھمرا پہلے ،ٹرینٹ بولٹ دوسرے جبکہ کیومنز تیسرے نمبر پر آئے ۔

انہوں نے ایک میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی بنایااور ورلڈکپ 2019 میں 5 اوورز میڈن بھی کرائے۔شاہین آفریدی بھی ٹاپ پچیس بولرز میں آگئے، 34 درجہ بہتری کے بعد آفریدی 23ویں پوزیشن پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو پائے ہیں، انہوں نے ورلڈ کپ میں 5 میچ کھیلے جس میں 16 وکٹیں لیں۔شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں 6 بلے بازوں کو واپس پویلین بھیجاتھااور وہ ورلڈکپ میں پانچ سے زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے کم عمر ترین بولر بھی بن گئے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...