”تحریک انصاف نے یہ طوق خود اپنے گلے میں ڈالا ہے “، حسن نثارکا تہلکہ خیز تجزیہ

”تحریک انصاف نے یہ طوق خود اپنے گلے میں ڈالا ہے “، حسن نثارکا تہلکہ خیز ...
”تحریک انصاف نے یہ طوق خود اپنے گلے میں ڈالا ہے “، حسن نثارکا تہلکہ خیز تجزیہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کہتی ہے کہ ہم نے نوارب ڈالر کا قرضہ اتاراہے لیکن قرض اتارنے کا طوق تحریک انصاف نے بڑی جدوجہد سے اپنے گلے میں ڈالاہے ۔ ان کو کسی نے گن پوائنٹ پر نہیں کہا تھا کہ یہ ذمہ داری لیں۔ جیونیوز کے پروگرام ”میرے مطابق“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ تحریک انصاف والے بڑی جدوجہد سے اس پوزیشن میں آئے ہیں اور اب اتاریں قرض ، یہ کام کرنے کیلئے عمران خان نے بڑی جدوجہد کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس ملک کو پیندا لگا دیا ہے ، بھرنے کیلئے ، اب اس ملک کولوٹا نہیں جارہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھی مہنگائی بری لگ رہی ہے، یہ جرمانہ ہے مجھے اور آپ کو ، اس کوروکے دے لو یا ہنس کے دے لو ، یہ جرمانہ اس لئے ہم کو ہو ا ہے کہ ہم بد نیت لوگوں کو باربار اقتدار میں لائے اور وہ لوٹ کر کھاگئے ، یہ اس کی سزا ہے جوہم کومل رہی ہے ۔

مزید : قومی


loading...