قوم کو سبز باغ دکھا کر اقتدار میں آنے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں،  نااہل حکومت ملک و قوم کے لئے اچھا شگون نہیں:عزیز الرحمن چن

قوم کو سبز باغ دکھا کر اقتدار میں آنے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں،  نااہل ...
قوم کو سبز باغ دکھا کر اقتدار میں آنے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں،  نااہل حکومت ملک و قوم کے لئے اچھا شگون نہیں:عزیز الرحمن چن

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ نااہل حکومت ملک و قوم کے لئے اچھا شگون نہیں،ملک آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے،قوم کو سبز باغ دکھا کر اقتدارمیں آنےوالےاب منہ چھپاتےپھررہےہیں،عمران خان کاہرنعرہ جھوٹ کاپلندہ ثابت ہواہے۔ عزیز الرحمن چن نے کہا کہ حکومت اپنے پہلے ہی بجٹ میں ایکسپوز ہو چکی ہے،اشرافیہ کے لئے بنایا گیا بجٹ غریبوں کیلئے تکلیف کا باعث بن رہا ہے،موجودہ بجٹ پی ٹی آئی کا نہیں آئی ایم ایف کا بجٹ ہے،ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایمنسٹی سکیم چوروں اور ڈاکوؤں کیلئے لائی گئی ، ملک کا کسان بد حال ہے،مہنگائی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے،مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے، تاجر پریشان اور صنعتیں بند ہو رہی ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...