ویڈیو کے فرانزک آڈٹ سے دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائیگا، وزیر خارجہ نے بڑا اعلان کردیا

ویڈیو کے فرانزک آڈٹ سے دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائیگا، وزیر خارجہ نے ...
ویڈیو کے فرانزک آڈٹ سے دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائیگا، وزیر خارجہ نے بڑا اعلان کردیا

  


ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ ویڈیو کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہئے ، فرانزک آڈٹ کی رپورٹ سے حقائق منظر عام پر آئیں گے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ویڈیو کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہئے ، فرانزک آڈٹ کی رپورٹ سے حقائق منظر عام پر آئیں گے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے ویڈیو کی تردید کردی ہے ، ہم کو مفروضوں پر بات نہیں کرنی چاہئے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جلسہ کرنا مریم نواز کاحق ہے ، ہم نے توجگہ کی تبدیلی کی درخواست کی تھی ۔

مزید : قومی


loading...