موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں جدید وائرلیس کمیونیکیشن لیب کا افتتاح

موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں جدید وائرلیس کمیونیکیشن لیب کا افتتاح
موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں جدید وائرلیس کمیونیکیشن لیب کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )وائرلیس کمیونیکیشن پولیس افسران کی تربیت کا ناگزیر جزو ہے۔ڈی آ ئی جی محبوب اسلم کمانڈنٹ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس روڈ یوزرز کو بہترین سروسز فراہم کرنے کے لئے اپنے افسران کی جدید خطوط پر ٹریننگ کروانے میں مسلسل کوشاں ہے۔ اِسی سلسلے میں کمانڈنٹ موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج محبوب اسلم نے ٹریننگ کالج میں افسران کی تربیت کے لئے جدید وائرلیس کمیونیکیشن لیب کا افتتاح کیا۔ افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آ ئی جی محبوب اسلم نے کہا کہ موثر وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم سے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کو بہترین انداز سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ بر وقت اور درست معلومات کی فراہمی سے روڈ یوزرز کو فوری مدد فراہم کی جا سکتی ہے۔ اس جدید وائرلیس کمیونیکیشن لیب میں افسران وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم میں مہارت حاصل کرکے فیلڈ میں جا کر بہترین طریقے سے خدمات سر انجام دے سکیں گے۔