’’احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو حقائق پر مبنی ہوتی تو ۔۔۔‘‘تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی نے مریم نواز پر طنز کے تیر چلا دیئے

’’احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو حقائق پر مبنی ہوتی تو ۔۔۔‘‘تحریک انصاف کی ...
’’احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو حقائق پر مبنی ہوتی تو ۔۔۔‘‘تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی نے مریم نواز پر طنز کے تیر چلا دیئے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر چور مچائے شور کافارمولہ لگانے میں بری طرح ناکام رہی ہے ،مریم نواز چوکے چھکے لگانے کی سیاست کی کوشش میں ہر بار کلین بولڈ ہوئی ہیں،احتساب ٹرین اپنی منزل پر پہنچے بغیر کہیں سٹاپ نہیں کرے گی۔ اپنی رہائشگاہ پر پارٹی خواتین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مریم نواز کی سیاست میں کوئی جدوجہد نہیں لیکن وہ ایسے ظاہر کر رہی ہیں جیسے انہوں نے ملک و قوم کیلئے بڑی قربانی دی ہیں،حقیقت یہ ہے کہ مریم نواز اور ان کے خاندان نے ہمیشہ اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے قربانی دی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جعلی ویڈیو کے ذریعے انصاف کے ادارے کو جس طرح بد نام کرنے کی کوشش کی ہے اس کانوٹس لیا جانا چاہیے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھنی چاہیے ،اگر ویڈیو حقائق پر مبنی ہوتی تو مریم نواز پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جوابات دینے کی بجائے راہ فرار اختیار نہ کرتیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں قانون اپنا راستہ بنائے گا اور آنے والے دنوں میں اصل حقائق بھی قوم کے سامنے آجائیں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...