ورلڈ کپ کے ہر میچ میں دھونی بیٹ پر مختلف کمپنیوں کا سٹیکر لگا کر کیوں کھیل رہے ہیں؟ وجہ جان کر آپ بھی انہیں داد دیں گے

ورلڈ کپ کے ہر میچ میں دھونی بیٹ پر مختلف کمپنیوں کا سٹیکر لگا کر کیوں کھیل رہے ...
ورلڈ کپ کے ہر میچ میں دھونی بیٹ پر مختلف کمپنیوں کا سٹیکر لگا کر کیوں کھیل رہے ہیں؟ وجہ جان کر آپ بھی انہیں داد دیں گے

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) میچ کے دوران بھارتی بلے باز مہندر سنگھ دھونی زیادہ تر Reebokاور Spartanکے سٹیکر بلے پر لگا کر کھیلتے ہیں لیکن اس ورلڈ کپ میں وہ ہر میچ میں مختلف کمپنیوں کے سٹیکر لگا کر کھیل رہے ہیں، جس کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ بھی انہیں داد دیں گے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دھونی کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ اس ورلڈ کپ میں دھونی ان تمام کمپنیوں کے سٹیکرز بار ی باری بلے پر لگا کر کھیل رہے ہیں جو انہیں ماضی میں سپورٹ کرتی رہیں اور اس ورلڈ کپ میں وہ ان کمپنیوں سے بلے پر سٹیکر لگانے کے کوئی پیسے بھی وصول نہیں کر رہے۔

رپورٹ کے مطابق مہندر سنگھ دھونی اس ورلڈ کپ کے میچوں میں ایس جی، ایس ایس، بی اے ایس اور دیگر ناموں کے سٹیکر لگا کر کھیل رہے ہیں۔ انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف میچوں میں انہوں نے بلے پر ایس جی کا ’لوگو‘ لگا رکھا تھا۔ اس بار وہ یہ سب سٹیکر مفت لگا کر کھیل رہے ہیں حالانکہ وہ ایک میچ میں کسی کمپنی کا سٹیکر اپنے بلے پر لگانے کے 10سے 15لاکھ بھارتی روپے (تقریباً22لاکھ 92ہزار سے 34لاکھ 38ہزار پاکستانی روپے)وصول کرتے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...