احسا س پروگرام کے تحت محروم طبقے کو وسائل اور تربیت فراہم کریں گے ، وزیر اعظم عمران خان

احسا س پروگرام کے تحت محروم طبقے کو وسائل اور تربیت فراہم کریں گے ، وزیر اعظم ...
احسا س پروگرام کے تحت محروم طبقے کو وسائل اور تربیت فراہم کریں گے ، وزیر اعظم عمران خان

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ قومی غربت گریجو ایشن اقدام کا افتتاح کرکے خوشی محسوس کررہا ہوں، احساس پروگرام کا مقصد لاکھوں غریبوں کواپنے پیروں پر کھڑا کرناہے ،احساس پروگرام کے تحت اس سال کئی اقدامات کریں گے ،محروم طبقے کو وسائل اور تربیت فراہم کی جائیگی۔اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے پاکستان کی صورتحال پر معروف مصنفہ اینی رینڈ کے تحریر کاحوالے دیتے ہوئے کہا کہ اینی رینڈ نے 60سال قبل جو لکھا وہ آج بھی حسب حال ہے جب کوئی شے بنانے کیلئے ان لوگوں سے اجازت لینی پڑے جوخودکچھ نہ بناتے ہوں، جب پیسہ ان کے پاس ہوجوبہتری کے بجائے مفادکیلئے کام کرتے ہوں،جب قانون بھی ان کوتحفظ دیتاہو، جب بدعنوانی کوایوارڈاوردیانت داری ذات کی قربانی ہو توایسے ہی وقت میں تحریک انصاف کوحکومت کی باگ ڈورسنبھالناپڑی ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...