پرکشش تاریخی سرکاری عمارتوں کے بارے میں پنجاب حکومت نے اہم ترین فیصلہ کر لیا

پرکشش تاریخی سرکاری عمارتوں کے بارے میں پنجاب حکومت نے اہم ترین فیصلہ کر لیا
پرکشش تاریخی سرکاری عمارتوں کے بارے میں پنجاب حکومت نے اہم ترین فیصلہ کر لیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ ٹورازم کے لحاظ سے پر کشش تاریخی سرکاری عمارتوں کو سیاحتی مقاصد کے لئے استعمال کیاجائے گا،وسائل میں اضافے کے لئے حکومتی اثاثوں کا بہترین استعمال یقینی بنایا جائے گا، پنجاب میں ریسٹ ہاؤسز کو عوام کے لئے کھولنے کا تاریخی اقدام بے مثال ہے،سرکاری ریسٹ ہاؤس میں عوام قیام وطعام کی عمدہ سہولت سے مستفید ہو ں گے ۔وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار نے کہاکہ سیاحت کا فروغ حکومت کی معاشی پالیسی کا بنیادی جز ہے،مربوط ٹورازم پالیسی کے تحت پنجاب میں نئے ٹورریسٹ مقام ڈویلپ کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ سیاحتی مقامات پر تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے،سیاحت کے فروغ سے مقامی آبادیوں کو روز گار کے مواقع ملیں گے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لوٹی ہوئی دولت واپس آئی تو حالات بدل جائیں گے،کڑا وقت گزر نے کو اور اچھا دور شروع ہورہا ہے، معاشی نظم و ضبط سے صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہوجائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہاکہ عام آدمی کی زندگی میں دیر پااور مثبت تبدیلیاں لائیں گے اورکم آمدن والے لوگوں کو معاشی ترقی کے دھارے میں شامل کیا جارہاہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...