حکومت نے پاکستانیوں کو شاندار خوشخبری سنا دی، گھر بیٹھے کروڑوں روپے کمانے کا موقع

حکومت نے پاکستانیوں کو شاندار خوشخبری سنا دی، گھر بیٹھے کروڑوں روپے کمانے کا ...
حکومت نے پاکستانیوں کو شاندار خوشخبری سنا دی، گھر بیٹھے کروڑوں روپے کمانے کا موقع

  


اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت لوگوں کی بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگانے کے جتن کر رہی ہے اور اس سلسلے میں اس نے پاکستان کے شہریوں کو بھی گھر بیٹھے کروڑوں روپے کمانے کا ایک موقع فراہم کر دیا ہے۔ پاکستان ٹوڈے کے مطابق حکومت نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ جو شخص کسی کی بے نامی جائیداد پکڑوائے گا اسے اس جائیداد کا 3فیصد حصہ انعام میں دیا جائے گا۔ اب حکومت نے یہ شرح بڑھا کر 10فیصد کر دی ہے۔گزشتہ روز National poverty graduation Initiativeکی لانچنگ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”بے نامی جائیدادوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم ’احساس پروگرام‘ کے تحت خرچ کی جائے گی اور ان بے نامی جائیدادوں کی مخبری کرنے والوں کو بھی اس سے بڑا حصہ دیا جائے گا۔ “ رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق کسی بھی بے نامی جائیداد کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزید : قومی


loading...