جہانگیر ترین اور علیمہ باجی کی دولت واپس آجائے تو احساس پروگرام کامیاب ہوجائیگا ، مریم اورنگزیب

جہانگیر ترین اور علیمہ باجی کی دولت واپس آجائے تو احساس پروگرام کامیاب ...
جہانگیر ترین اور علیمہ باجی کی دولت واپس آجائے تو احساس پروگرام کامیاب ہوجائیگا ، مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان علیمہ باجی اور جہانگیرترین سے لوٹی ہوئی دولت واپس لیں،جہانگیر ترین اور علیمہ باجی کی دو لت واپس آجائے تو احساس پروگرام کامیاب ہوجائیگا۔ وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے بالکل ٹھیک کہاہے کہ دس ماہ میں آپ ملک کو 60سال پیچھے لے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک عمران خان کو نالائقی کا احساس نہیں ہوگا ، احساس پروگرام کامیاب نہیں ہوگا، عمران خان میرٹ کی بات کرتے ہیں لیکن جہانگیر ترین اور علیمہ باجی کو کیوں بھول جاتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوا دیاہے ۔

مزید :

قومی -