”کیاریاست مدینہ میں لوگوں کی گاڑیوں میں ہیروئن ڈالی جاتی تھی ؟“مصطفی کمال بھی کھل کر میدان میں آگئے

”کیاریاست مدینہ میں لوگوں کی گاڑیوں میں ہیروئن ڈالی جاتی تھی ؟“مصطفی کمال ...
”کیاریاست مدینہ میں لوگوں کی گاڑیوں میں ہیروئن ڈالی جاتی تھی ؟“مصطفی کمال بھی کھل کر میدان میں آگئے

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ایس پی کے سربراہ اور سابق میئر کراچی مصطفی کمال نے وزیراعظم عمران خان کو ریاست مدینہ کی تکرار بند کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے عمران خان ریاست مدینہ کا نام لینا بند کریں۔پی ایس پی سربراہ نے استفسار کیا کہ ’کیا ریاست مدینہ میں ہارس ٹریڈنگ سے حکومت مضبوط کی جاتی تھی؟‘مصطفیٰ کمال نے عمران خان سے پوچھا کہ ’کیا ریاست مدینہ میں لوگوں کی گاڑیوں میں چرس،ہیروئین ڈالی جاتی تھی؟‘۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ معاف کرے! عمران خان اپنے دائیں ،بائیں کھڑے لوگوں کو ہی دیکھ لیں۔

مزید : قومی


loading...