وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر خیرات ابن رسا کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر خیرات ...
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر خیرات ابن رسا کے انتقال پر اظہار افسوس

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر خیرات ابن رسا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔وزیراعلیٰ پنجاب  نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جامعہ پنجاب کے لئے ڈاکٹر خیرات ابن رسا کی تدریسی و انتظامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،ڈاکٹر خیرات ابن رسانے نامیاتی کیمیا میں قابلیت کی بدولت عالمی سطح پر شہرت حاصل کی۔یاد رہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور مشہور ماہر تعلیم  ڈاکٹر خیرات ابن رسا گذشتہ روز مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے تھے ،ان کی نماز جنازہ جامع مسجد پنجاب یونیورسٹی میں ادا کی گئی اور بعد ازاں مقامی قبرستان میں ان کی تدفین کی گئی ۔ڈاکٹر خیرات ابن رسا کی نماز جنازہ میں شہر بھر سے اہم شخصیات ،یونیورسٹی اساتذہ اور ان کے شاگردوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...