جسٹس ارشد ملک نے پریس ریلیز جاری کرکے بہت غلط کام کیا ، آئینی ماہر کامران مرتضیٰ کی رائے

جسٹس ارشد ملک نے پریس ریلیز جاری کرکے بہت غلط کام کیا ، آئینی ماہر کامران ...
جسٹس ارشد ملک نے پریس ریلیز جاری کرکے بہت غلط کام کیا ، آئینی ماہر کامران مرتضیٰ کی رائے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ماہر کامران مرتضیٰ نے کہاہے کہ اگر ناصر بٹ نے ویڈیو کی ذمہ داری لے لی تو پھر جج صاحب کیلئے مسئلہ ہوگا ، جج ارشد ملک صاحب نے پریس ریلیز جاری کرکے بہت غلط کیاہے ، ججز پریس ریلیز جاری نہیں کرتے۔ جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اس طرح کی ویڈیو غیر قانونی طور پر بنائی جاسکتی ہے ، اگر ناصر بٹ نے آکر کہہ دیا تو پھر جج صاحب کے لئے مسئلہ ہوگا اور پھر شاید قانونی اور غیر قانونی کا مسئلہ نہ رہے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر یہ ویڈیو اصلی ہوئی تو پھر تو کیس بھی دوبارہ چل سکتاہے اور جج صاحب کے خلاف بھی کاررائی ہوسکتی ہے لیکن اگر یہ ویڈیو جعلی ہوئی تو پھر پریس کانفرنس کرنے والے افراد کیخلاف بھی فوجداری کارروائی ہوسکتی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ اب اس کے دو آپشنز ہیں یاتو عدالت ازخود نوٹس لے اور یا ن لیگ درخواست دے اور اس ویڈیو کوشہادت کے طور پر عدالت میں لائے ۔کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک صاحب نے پریس ریلیز جاری کرکے بہت غلط کیاہے ، ججز پریس ریلیز جاری نہیں کرتے ، پریس ریلیز جاری کرنا سیاستدانوں کا کام ہوتاہے ۔

مزید : قومی


loading...