مریم نواز کوٹول ٹیکس جرمانے سمیت ادا کرنا ہوگا ، وفاقی وزیر مواصلات کا اعلان

مریم نواز کوٹول ٹیکس جرمانے سمیت ادا کرنا ہوگا ، وفاقی وزیر مواصلات کا اعلان
مریم نواز کوٹول ٹیکس جرمانے سمیت ادا کرنا ہوگا ، وفاقی وزیر مواصلات کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ مریم نواز کوٹول ٹیکس جرمانے سے سمیت ادا کرنا ہوگا ، مریم نواز کوکل ٹول ٹیکس اورجرمانے کا بل بھیج دوں گا ۔ اے آروائی نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے موٹر وے ٹول پلازہ پر ن لیگ کے کارکنوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی کوشش پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کار سرکار میں مداخلت پر کارروائی ہوگی ، اسی سے زائد گاڑیاں بغیر ٹول ٹیکس دیئے گزری ہیں ، مریم نواز کی گاڑی بھی ٹول پلازے پر بغیر ٹیکس دیئے گزر گئی، قانون سب کیلئے برابر ہے ، کسی امیر اور غریب میں فرق نہیں کرسکتے۔ مراد سعید نے کہا کہ فوٹیج کی مددسے لوگوں کی نشاندہی ہوگئی ہے ، ٹول پلازے پر ہنگامہ آرائی کی گئی اور ہنگامہ کرنیوالوں نے یہ بھی کہا کہ ٹول پلازہ گرادیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی تسلیم کرنا ہوگی اور جمہوری حکومت قانون پر عمل درآمد کروائے گی۔واضح رہے کہ مریم نواز کے قافلے میں شامل افراد نے موٹر وے ٹول پلازہ پر ہنگامہ آرائی کی کوشش کی تھی اور مریم نواز کی گاڑی بغیر ٹول ٹیکس ادا کئے گزر گئی ۔

مزید :

قومی -