جج ارشد ملک کے پریس ریلیز اور العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے میں دستخطوں کا فرق

جج ارشد ملک کے پریس ریلیز اور العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے میں دستخطوں کا فرق
جج ارشد ملک کے پریس ریلیز اور العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے میں دستخطوں کا فرق

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے دستخط میں فرق کی بحث سوشل میڈیا پر چل پڑی۔جج ارشد ملک کی جانب سے العزیزیہ کیس کے فیصلے پر دستخط اور آج کے بیان کے دستخط میں فرق پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔بعض ماہرین کے مطابق فیصلہ جب فریقین کے حوالے کیا جاتا ہے تو جج کے دستخط پر نشان لگا دیا جاتا ہے جو العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے پر موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق جج ارشد ملک کے آج کے بیان پر وہ نشان موجود نہیں، اس لیے دستخط مختلف تو لگ رہا ہے مگر دراصل مختلف نہیں ہے۔ماہرین کے مطابق جج ارشد ملک کے فیصلے پر دستخط اور بیان پر دستخط دونوں میں فرق نہیں ہے۔

مزید : قومی


loading...