کٹھ پتلی پاکستان کے مسائل کا مقابلہ نہیں کرسکتا ، طلال چودھری

کٹھ پتلی پاکستان کے مسائل کا مقابلہ نہیں کرسکتا ، طلال چودھری
کٹھ پتلی پاکستان کے مسائل کا مقابلہ نہیں کرسکتا ، طلال چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منڈی بہاﺅالدین (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہاہے کہ پاکستان کے مسائل پہاڑ جیسے ہیں، شیر ہی ان مسائل کا مقابلہ کرسکتاہے ، کوئی کٹھ پتلی ان مسائل کامقابلہ نہیں کرسکتا ۔ مریم نواز سے قبل ن لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ منڈی بہاﺅ الدین میں جلسے کیلئے لوگ رائیونڈ سے آئے ہیں، پاکستان کے مسائل پہاڑ جیسے ہیں ، کوئی شیر ہی ان کا مقابلہ کرسکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مریم نواز کو جلسہ کرنے سے روکاہے ۔پاکستان کے مسائل کا مقابلہ شیر کرسکتا ہے ، کٹھ پتلی نہیں، ووٹ کوعزت دینے کا مطالبہ عوام کوعزت دینے کی بات ہے ۔

مزید :

قومی -