اوباش نوجوانوں نے کھیتوں میں قضائے حاجت کرنے گئی لڑکیوں کی ویڈیو بنالی، پھر ایسا کام کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

اوباش نوجوانوں نے کھیتوں میں قضائے حاجت کرنے گئی لڑکیوں کی ویڈیو بنالی، پھر ...
اوباش نوجوانوں نے کھیتوں میں قضائے حاجت کرنے گئی لڑکیوں کی ویڈیو بنالی، پھر ایسا کام کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

  

پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں 3 اوباش نوجوانوں نے کھیتوں میں قضائے حاجت کیلئے جانے والی لڑکیوں کی ویڈیو بنالی، جب لڑکیوں نے اس بارے میں اپنے اہلخانہ سے شکایت کی تو اوباشوں نے ان پر فائرنگ کرکے 6 افراد کو زخمی کردیا۔

ضلع کیمور کے گاؤں مجان میں کچھ لڑکیاں قضائے حاجت کیلئے کھیتوں میں گئیں، اسی دوران گاؤں کے 3 اوباش نوجوان بھی وہاں پہنچ گئے اور لڑکیوں کی ویڈیو بنانا شروع کردی۔

لڑکیوں نے اوباشوں کو ایسا کرنے سے منع کیا تو وہ ان کے ساتھ بھی الجھ پڑے ۔ لڑکیوں نے جب گھر والوں سے شکایت کی تو اوباش نوجوانوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ان کے گھروں پر حملہ کردیا اور مار پیٹ کے بعد فائرنگ کرکے 6 افراد کو زخمی کردیا۔

مزید :

جرم و انصاف -