حسن کی حفاظت کے لئے گھریلو ٹوٹکے

حسن کی حفاظت کے لئے گھریلو ٹوٹکے

  

بیوٹی ٹپس

خواتین اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے گھریلو ٹوٹکوں کااستعمال کریں تو نہ صرف ان کی جلد خوبصورت ہوجائے گی،بلکہ داغ دھبے بھی کم ہو جائیں گے،گھریلو ٹوٹکوں میں مسور کی دال سوگرام، مولی کے بیج کا چورن پچاس گرام، ہلدی اور سنگترے کے چھلکے کا چورن ان سب کو ملا کر پیسٹ بنا لیں اور رات کو کچے دودھ میں ملاکر جھاگ لگادیں اور صبح ابٹن کے طور پراستعمال کرنے سے کیل مہاسے اور داغ دھبے دور ہو جائیں گے اور چہرہ نکھرکر خوبصورت اور حسین ہوجائے گا،اگر چہرہ خشک ہوتو اس کے لئے زیتون کا تیل،عرق گلاب اور لیموں کا عرق ملا کر استعمال کرنے سے خشکی کا ازالہ ہوگا اور رنگت نکھر جائے گی۔ملتانی مٹی،عرقِ گلاب،ہلدی،کھیرے اور لیموں کا رس ملاکرچہرے پر لگانے سے چہرے کی جھریاں دُور ہوں گی اور چہرہ بارونق ہو جائے گا۔خشک و کھردری جلد ہوتو ملائی اور لیموں کا رس ملاکر لگائیں، اس سے چہرے کی قدرتی چمک برقرار رہے گی۔

مزید :

ایڈیشن 1 -