شگفتہ امتیاز

شگفتہ امتیاز

  

اے انسان: تو سمجھتا ہے کہ ہمیشہ زندہ رہے گا لیکن نہیں جلد ہی تیرا نام زندوں کی فہرست سے نکل کر مُردوں میں شامل ہو جائے گا۔

والدین:بہت روئیں گے پھر مایوس ہو کر بیٹھ جائیں گے۔

رشتہ دار: تم کو خوب یاد کر کے ہمیشہ کے لئے بھول جائیں گے۔

بیوی: کچھ عرصہ سوگوار رہے گی مگر وقت کے ساتھ ساتھ تم کو بھول جائے گی۔

بچے: بہت یاد کریں گے پھر ان کے ذہن سے آپ کا نقش تک مٹ جائے گا۔

طوفان: تمہاری قبر کی بلندی کو ہموار کر کے تمہارا نام صفاء ہستی سے مٹا دے گا۔

دس بیس سال بعد محسوس ہو گا کہ تم دنیا میں کبھی آئے ہی نہ تھے۔ اس لئے دنیا کی فکر چھوڑو آخرت کی تیاری کرو جہاں ہمیشہ کی زندگی ہے۔ اس لئے مرنے سے پہلے آخرت سنوار لو نیک اعمال کرو جنت ملے گی، ان شاء اللہ۔

٭٭٭

مزید :

ایڈیشن 1 -