ایل ڈی اے کارہائشی سکیموں میں کریک ڈاؤن، 6غیرقانونی عمارتیں مسمار

ایل ڈی اے کارہائشی سکیموں میں کریک ڈاؤن، 6غیرقانونی عمارتیں مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے جوہر،فیصل اور مصطفی ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کر کے چھ عمارتیں مسمار کر دیں۔ پلاٹ نمبر515بلاک ای جوہرٹاؤن پر تعمیر شدہ عمارت مسمار کردی گئی۔پلاٹ نمبر42بلاک بی فیصل ٹاؤن میں تعمیر کی گئی عمارت میں غیر قانونی ردو بدل اور اضافے پر اسے مسمار کر دیاگیا۔پلاٹ نمبر 506 عباس بلاک مصطفی ٹاؤن پر بنائی گئی غیر قانونی دکانیں مسمار کر دی گئیں۔ مصطفی ٹاؤن کے کنٹرولڈ ایریا میں غیر قانونی زیر تعمیر عمارت کے پلر مسمار کر دیئے۔پلاٹ نمبر336ڈی بلاک جوہر ٹاؤن‘ چودھری چوک پی آئی اے روڈ پر غیر قانونی کمرشل عمارت کی چاردیواری مسمار کردی۔پلاٹ نمبر 37 بلاک بی تھری‘جوہرٹاؤن میں رہائشی عمارت کے استعمال میں غیر قانونی تبدیلی اور اس میں ریسٹورنٹ قائم کرنے پر اس کے استعمال ختم کروادیا گیا اور گیٹ مسمار کر دیا۔اس حوالے سے ایل ڈی اے افسران کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف زورو شور کے ساتھ جاری رہے گی کسی کو بھی تعمیراتی قوانی کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اگرکسی نے قانونی کی خلاف ورزی کی تو سخت نتائج برداشت کرنا ہونگے۔