انجینئرنگ یونیورسٹی مالی بحران کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  انجینئرنگ یونیورسٹی مالی بحران کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے یو ای ٹی یونیورسٹی مالی بحران کا شکار ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کراد ی۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان صوبے کی اہم ترین یونیورسٹی یو ای ٹی مالی بحران کا شکار ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے فنڈز کی کمی کے باعث ملازمین اور پینشن میں کمی کا اعلان کیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ میں کٹوتی کے باعث تعلیمی اداروں بھی شدید مالی بحران میں مبتلا ہیں۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ تعلیم کے بجٹ پر نظرثانی کی جائے۔

تعلیمی یونیورسٹیوں کو ضرورت کے مطابق سالانہ بجٹ فراہم کیا جائے۔