767فوڈپوائنٹ سیل، 7لاکھ لیٹر سے زائد ملاوٹی دودھ تلف

767فوڈپوائنٹ سیل، 7لاکھ لیٹر سے زائد ملاوٹی دودھ تلف

  

 لاہور(این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دوسری سہ ماہی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون تک 83 ہزار 591 مقامات کی چیکنگ، 9817 فوڈ پوائنٹس کے خلاف کاروائیاں کی گئیں۔767 فوڈ پوائنٹس سیل، 8 ہزار 724 کو جرمانے، 326 کی پروڈکشن پر پابندی عائد کی گئی۔ ملاوٹ کرنے والے 56 فوڈ پوائنٹس کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ڈیری سیفٹی ٹیموں نے صوبہ میں 7 لاکھ 56 ہزار 910 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا۔9 ہزار 295 کلو مضر صحت گوشت، 37 ہزار 505 لیٹر ناقص پانی تلف کیا گیا۔62 ہزار 781 کلو ملاوٹی مصالحہ جات، 4 ہزار 578 کلو گھی، 2 ہزار 326 کلو دالیں تلف کردی گئیں۔دودھ برادر گاڑیوں اور دوکانوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کے لیے خصوصی ٹیمیں لانچ کی گئیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہاکہ خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں، قوانین سب کے لیے یکساں ہیں۔

وزیراعلی پنجا ب کی ہدایت پر عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے دان رات کوشاں ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -