سروسز ہسپتال میں پیرا میڈکس کااحتجاج،ایم ایس نے معاملہ نمٹا دیا

سروسز ہسپتال میں پیرا میڈکس کااحتجاج،ایم ایس نے معاملہ نمٹا دیا

  

لاہور(پ ر)پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن سروسز ہسپتال کا گزشتہ روز 7A کے تحت بھرتی ہونے والے ملازمین کی فائل پر دستخط نہ ہونے کے خلاف احتجاج، بعد میں ایم ایس نے معاملہ نمٹا دیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر محمد افتخار کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے ملازمین کے مسائل حل کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جس کے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ضلعی صدر پیرا میڈیکس ارشد بٹ نے کہا کہ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن سرکاری ہسپتالوں کے ملازمین کے حقوق اور مطالبات کے لئے جدوجہد کرتی رہے گی۔ انہوں نے ایم ایس اور ڈائریکٹر فنانس کا شکریہ ادا کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -