لاک ڈاؤن کے باوجودمتروکہ وقف املاک بورڈ کو 2481ملین کی آمدن

لاک ڈاؤن کے باوجودمتروکہ وقف املاک بورڈ کو 2481ملین کی آمدن

  

لاہور(فلم رپورٹر)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ،ڈاکٹر عامر احمدکا کہنا ہے کہ ملک میں جاری کورونا وائرس اور مشکل ترین حالات کے باوجود رواں مالی سال میں ٹرسٹ بورڈکو 2481 ملین روپے کی آمدن قابل فخر بات ہے،جو سابقہ سالوں کی نسبت تاریخی عمل ہے،جس پر میں تمام زونل ایڈمنسٹریٹرز و دیگر سٹاف کو مبارکباد دیتا ہوں ان کی کارکردگی قابل تعریف ہے یہ بات انہوں نے بورڈ آفس میں منعقدہ ایڈمنسٹریٹرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔چیئرمین بورڈنے ملک بھر کے ذونل ایڈمنسٹریٹرز سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور ان سے بورڈ کی آمدن سمیت دیگر معاملات میں بہتری کے لیے تجاویز بھی طلب کیں۔اجلاس میں سیکرٹری بورڈ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن،،کنٹرولر اکاؤنٹس،ڈپٹی سیکرٹریز لینڈ،پراپرٹی،لیگل سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ ٹرین حادثہ میں سکھ خاندان کے افراد کی ہلاکت پر انتہائی دکھ اور اظہار افسوس کیا گیا۔

اورمیتوں کو بروقت لاہور سے پشاور پہچانے سمیت بروقت دیگر معاملات بخوبی انجام دینے پر شرائنز برانچ کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -