ختم نبوت موومنٹ کے علماء کا مولانا شکیل اختر کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت

ختم نبوت موومنٹ کے علماء کا مولانا شکیل اختر کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار ...

  

لاہور (پ ر) انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی امیرمولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا قاری محمد بن سعید، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا افتخار اللہ شاکر،مولانا غلام یاسین صدیقی ا ور مولانا قاری محمد رفیق وجھوی نے انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ صوبہ خیبر پختونخوا کے امیر مولانا پیر محمد شکیل اختر کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔

مرحومہ انتہائی متقیہ، پرہیز اور صوم و صلوٰۃ کی پابند نیک سیرت خاتون تھیں انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے قائدین و کارکن مولانا پیر محمد شکیل اختر اور دیگرلواحقین و ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -