دینی کتابوں کے عالمی ادارے دارالسلام کی نئی کتاب شائع

  دینی کتابوں کے عالمی ادارے دارالسلام کی نئی کتاب شائع

  

لاہور(پ ر) دینی کتابوں کے اشاعت کے عالمی ادارہ دارالسلام کی نئی کتاب ”اٹلس حج وعمرہ“ طبع ہونے کے بعد مارکیٹ میں آگئی۔ اس کتاب کے مصنف سامی بن عبداللہ المغلوث ہیں جن کا تعلق عرب کے مشہور سخی حاتم طائی کے شمری قبیلے سے ہے۔ اٹلس حج وعمرہ میں تعمیر کعبہ ومسجد الحرام کے مختلف مراحل،حج وعمرہ کی عبادات کی تاریخی تناظر میں رنگین نقشوں کے ساتھ وضاحت کی گئی ہے۔کتاب میں مکہ مکرمہ،مقامات مقدسہ کا تعارف، سیدناابراہیم کی دعوت ِ حج، تعمیر کعبہ،حج کے مقامات کی تفصیلات مکہ اور کعبہ مشرفہ کی خصوصیات، نبی ﷺ کی بعثت، حج کی فرضیت اور حج الوداع کااجمالی بیان ہے۔

ابتدائے اسلام سے مملوکی سلاطین کے عہدتک حج وعمرہ کی کیفیات بیان کی گئی ہیں۔ مراکش، اندلس، ترکستان، شام،یمن، عراق، مشرقی ومغربی افریقہ اورجزائرشرق الہند سے مکہ مکرمہ تک حجاج کے مشہور بری بحری سفری راستوں کی چہاررنگ نقشوں سے وضاحت کی گئی ہے۔اسلامی اورعالمی جغرافیہ دانوں کی مقامات حج اوراسفار حج پرکی گئی نقشہ نویسی کے خوبصورت نمونے اس کتاب کومزین کرتے ہیں۔حرمین کی توسیع کے لئے سعودی حکمرانوں کی کاوشیں بھی کتاب کاحصہ ہیں۔اٹلس کادوسراحصہ مدینہ منورہ،ہجرت بنوی، مختلف اوقات میں مسجد نبوی کی توسیع، مدینہ کی اہم مساجد اور دیگر اہم مقامات کی تفصیل پیش کرتاہے۔کتاب میں مسائل حج وعمرہ بھی تفصیل سے بیان کئے گئے ہیں۔رنگین خاکوں اورنقشوں کی مدد سے حج عمرہ کی توضیح کی گئی ہے۔حج عمرہ کی فضیلت،احرام طواف، سعی حلق وتقصیر، وقوف عرفات، مزدلفہ، نحروقربانی کے مسائل،رمی جمرات حج تمتع، حج قران اوردیگر تمام متعلقہ موضوعات پر یہ کتاب بہترین گائیڈ کاکرداراداکرتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -