ندیم احمد سبزی منڈی اقبال ٹاؤن کی زکوٰۃ و عشر کمیٹی کے چیئرمین نامزد

ندیم احمد سبزی منڈی اقبال ٹاؤن کی زکوٰۃ و عشر کمیٹی کے چیئرمین نامزد

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سبزی منڈی علامہ اقبال ٹاؤن کی زکوٰۃوعشر کمیٹی کا اعلان کردیاگیا۔محمد ندیم احمد ولد میاں لطیف احمد،چیئرمین نامزد۔ممبران میں پیر قدیر،محمد عنایت،سید فواد علی،ہمایوں ہارون مرزا،فیروز احمد،ثمینہ ندیم ، سعیدہ بانو،نورین جاوید شامل ہیں۔دلچسپ امر یہ ہے زکوٰۃکمیٹی ممبران بلاک کی دوکانیں،گلیوں سے ہی بنائی گئی ہے چیئرمین نے اپنی بیگم کو بھی ممبر نامزد کر لیا ہے۔ پرویزاقبال اور جاوید اقبال دو بھائیوں کی بیگم کو بھی ممبر بنا یا گیا ہے۔قواعد کے مطابق ایک گھر سے دوممبر نہیں بن سکتے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -