لیسکوایسٹرن سرکل کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، 15کنکشن منقطع

لیسکوایسٹرن سرکل کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، 15کنکشن منقطع

  

لاہور(سٹی رپورٹر) لیسکوکیچیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ای ایسٹرن سرکل رشید احمد خان کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔ ایکسئین میکلوڈ روڈ محمد علی رضا کے مطابق میکلوڈ روڈ ڈویڑن کی گوالمنڈی، رائل پارک، ڈیوس روڈ، دہلی گیٹ اور انار کلی سب ڈویڑنز کے فیلڈ اسٹاف اور ڈویڑنل ٹاسک فورس نے اپنے اپنے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔جس دوران کل244کنکشنز چیک کئے گئے۔ جہاں دوران چیکنگ15 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ایکسئین محمد علی رضاکے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں ایک کمرشل میٹر ڈائریکٹ سپلائی،ایک کمرشل میٹر ٹمپرڈ،ایک ڈومیسٹک میٹر ڈائریکٹ سپلائی،ایک میٹر شنٹ،2ڈومیسٹک میٹر ٹمپرڈ،2میٹر ڈیڈ سٹاپ،1 ڈسپلے واش،2ڈسپلے اوپن، 1میٹرشنٹ، جبکہ4 مزید مختلف نوعیت کے کیسز تھے۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے239,007یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ تمام پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔

چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -