والٹن روڈ کی مساجد اور مدارس میں کورونا سے بچاؤ کیلئے سپرے

  والٹن روڈ کی مساجد اور مدارس میں کورونا سے بچاؤ کیلئے سپرے

  

لاہور(نمائندہ خصوصی، لیڈی رپورٹر)پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے تحت صوبائی دارالحکومت میں والٹن روڈ سے منسلک علاقوں کی مساجد اور مدارس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جراثیم کش اسپرے کیا گیااور نمازیوں کو کورونا وائرس سے بچاؤبارے احتیاطی تدابیرسے آگاہی فراہم کی گئی اس موقع پر پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین،صدر ڈاکٹر مظہر اقبال،سیکرٹری جنرل محمد جاوید سمیت دیگر عہدیدارجہانگیر مغل،عامر مغل اور میاں قیصر بھی موجود تھے۔پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین نے کہا کہ پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی بندگان خدا کی خدمت اور حفاظت کیلئے میدان عمل میں موجود ہے۔

اس وقت کورونا وائرس سے بچنے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔ صدر ڈاکٹر مظہر اقبال نے کہاکہ ولٹن روڈ سے منسلک آبادیوں کی مساجداور مدارس میں جراثیم کش اسپرے کرنے کا مقصد جان لیوا کورونا وائرس کی وباکے پھیلاؤکی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات اٹھانا ہے

 ہم نے خود بھی کورونا وائرس سے بچنا اور دیگر لوگوں کو بھی اس وائرس سے بچانا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -