اپوزیشن کی حکومت گرانے کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی،شاہد صدیق
لاہور (سٹی رپورٹر)تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ اپوزیشن کی حکومت گرانے کی خواہش کسی صورت پوری نہیں ہوسکتی بلاو ل شہباز گٹھ جوڑ عوام مسترد کر چکے،کر پٹ مافیا سے نہ کپتان کسی صور ت بلیک میل ہو گا اور نہ ہی کسی کو این آر او ملے گا۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ آ صف زرداری اور بلاو ل بھٹو کی عوام میں کو ئی اہمیت نہیں او رپیپلز پارٹی میں بھی یہ صر ف سلیکٹڈ ہیں جیا لو ں نے آ ج تک زرداری فیملی کو پی پی کا لیڈر نہیں مانا۔