اقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق کااطلاق صرف مسلم ملکوں پرہوتا ہے،شفیق قادری

اقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق کااطلاق صرف مسلم ملکوں پرہوتا ہے،شفیق قادری

  

لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ بھارت جمہوری نہیں انتہاپسنداورجنونی ریاست ہے،کیا اقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق کااطلاق صرف مسلمان ملکوں پرہوتا ہے،اقوام متحدہ دوہرا معیار ترک کرے، برما، بھارت،کشمیر،فلسطین اورشام کے مظلوم مسلمانوں کے حقوق پامال ہورہے ہیں

۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ نریندرمودی اوراس کے حواری چن چن کربھارت کے بیگناہ مسلمانوں کوموت کے گھاٹ اتاررہے ہیں، بھارت کے طول وارض میں مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی خاموشی نے انسانیت کاسرشرم سے جھکادیا۔ انہو ں نے کہاکہ مسلمان حکمران اسلام اورامن کودرپیش مختلف چیلنجز سے نبردآزماہونے کیلئے اوآئی سی کومنظم اورفعال کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -