ٹھوکر نیاز بیگ پر باب لاہور کا تعمیراتی کام رواں ماہ مکمل ہو گا

ٹھوکر نیاز بیگ پر باب لاہور کا تعمیراتی کام رواں ماہ مکمل ہو گا

  

لاہور (جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور کے داخلی راستوں پر خیر مقدمی گیٹ تعمیر کرنے کے منصوبے کے تحت ملتان روڈ پر ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب باب لاہور کا تعمیراتی کام ماہ رواں کے آخر تک مکمل کر لیاجائے۔ منصوبے پردن رات کام کیا جائے اور اس مقصد کے لیے اضافی لیبر بھی لگائی جائے۔ دوسرے شہروں سے لاہور آنے والوں کے لئے شہر کا خوشگوار تشخص اجاگر کرنے کی خاطر ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جائے۔یہ ہدایات لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے باب لاہور کے نام سے تعمیر کئے جانے والے خیر مقدمی آرائشی گیٹ کے منصوبے پر جاری کام کا جائزہ لینے کے موقع پر جاری کیں۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر اقرار حسین نے انہیں منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔

۔ انہیں بتایا گیا کہ 130 فٹ چوڑے اور 60 فٹ اونچے باب لاہور کی تعمیر کا 80فیصد کام کر لیا گیا ہے۔لاہور- اسلام آباد موٹر وے اور لاہور- ملتان موٹر وے کے ذریعے آنے والی ٹریفک اس گیٹ سے گزر کر لاہور میں داخل ہو رہی ہے۔تعمیراتی کام کے دوران ٹریفک ایک منٹ کے لئے بھی نہیں روکی گئی اوریہ سارا سٹرکچر ٹریفک روکے بغیر تعمیر کیا گیا ہے۔ منصوبے کا ڈیزائن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے تیار کیا ہے جبکہ تعمیراتی کا م لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کر رہی ہے۔اس منصوبے کا کنسلٹنٹ نیسپاک کو مقرر کیا گیا ہے۔ٹھوکرنیازبیگ جنکشن کی خوبصورتی، بہتری اور بحالی کا کام بھی کیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -