ایپکا کا ملازمن دشمن پالیسیوں کے خلافملک گیر احتجاج کا اعلان

ایپکا کا ملازمن دشمن پالیسیوں کے خلافملک گیر احتجاج کا اعلان

  

لاہور(خبرنگار) وزیراعظم اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ اور ملازمین کیلئے خزانہ خالی نامنظور، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کا ملازمین دشمنی پالیسیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج، بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے اور پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کا فیصلہ۔اس احتجاجی شیڈول کا اعلان ایپکا کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چودھری نے گزشتہ روز سینٹرل کمیٹی ایپکا پاکستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی محمد ارشد چودھری نے کہا کہ ایپکا زیر اہتمام ہر بدھ کو ملک بھر میں بشمول آزاد کشمیر ہر سرکاری محکمہ کی سطح پر مکمل پڑتال اور احتجاجی مظاہرے ہوں گے اور ہر مہینے کے آخری بدھ کے دن ہر ضلع کی سطح پر نمایاں مقامات پر بھوک ہڑتالی کیمپ اور مظاہرے کئے جائیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -