سیاسی یتیموں کی جماعت کو عوام نے مسترد کر دیا،پرویز ملک

سیاسی یتیموں کی جماعت کو عوام نے مسترد کر دیا،پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے آٹا مافیا کو نوازنے اور عوام کو بھوکا مارنے کے لئے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے،کوئی بھی چیز ان کے کنٹرول میں نہیں ہے جان بوجھ کر ادارے تباہ کئے جا رہے ہیں، نالائقوں سے تین سالوں میں ایک میٹرو بس نہیں بن سکی نہ ہی اس کی تکمیل کی تاریخ دے سکی،سیاسی یتیموں کی جماعت پی ٹی آئی کو پاکستان کے عوام نے مسترد کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزاپنے حلقہ میں عوام کو احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ،کرنل مبشر جاوید،چوہدری عبدالمجید چن نمبرداربھی موجود تھے۔
، چوہدری شہباز سمیراامجد،اظہر فاروقی تنویر ضیا بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔