ڈاکٹر سعید احمد ملک کی کتاب”1947کامسلم قتل عام“شائع ہو گئی

  ڈاکٹر سعید احمد ملک کی کتاب”1947کامسلم قتل عام“شائع ہو گئی

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام کتاب ”1947ء کا مسلم قتلِ عام“ شائع ہو گئی ہے۔یہ کتاب تحریک پاکستان کے کارکن‘نامور مصنف و دانشور ڈاکٹرسعید احمد ملک کی تحریر کردہ ہے۔اس کتاب کا انتساب شہدائے تحریک پاکستان کے نام کیا گیا ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ہمیں آزادی سے ہمکنار کیا۔کتاب کیلئے لکھے گئے ابتدائی کلمات میں تحریک پاکستان کے مخلص کارکن‘ سابق صدر مملکت و چیئرمین نظریہئ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑنے لکھا ہے کہ”نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کی غرض و غایت یہ ہے کہ قیام پاکستان کے مقاصد اور اس کیلئے دی جانیوالی قربانیوں کو اجاگر کیا جائے۔اس کتاب کا مطالعہ ہماری نئی نسل کو تحریک پاکستان میں دی جانیوالی قربانیوں اور مصائب سے آگاہ کرے گا اور ان میں اس عقابی روح کو بیدار کر دیگا جو تحریک پاکستان کا طرہئ امتیاز تھی“۔

 مصنف نے اس کتاب میں مستند حوالہ جات کے ساتھ 1947ء میں ہندوؤں اور سکھوں کے مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کو بے نقاب کیا ہے۔

 کتاب کے مطالعہ سے محققین اور تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے اہل علم کو بڑی رہنمائی میسر آئیگی۔ 449صفحات پر مشتمل یہ کتاب صوری و معنوی خوبیوں سے مزین اور تاریخی واقعات کا مکمل احاطہ کرتی ہے۔یہ کتاب نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے دفاتر ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظمؒ اور ایوان قائداعظمؒ، جوہر ٹاؤن لاہور سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -