قرضے لینے والوں نے نئے پاکستان کی ایک اینٹ بھی نہ لگائی،عظمیٰ بخاری

قرضے لینے والوں نے نئے پاکستان کی ایک اینٹ بھی نہ لگائی،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دو سالوں میں 13ارب ڈالرز کے قرضے لینے والوں نے نئے پاکستان کی ایک اینٹ بھی نہیں لگائی۔آپ لوگوں نے 5ارب ڈالرز کے قرضے واپس کرکے کوئی احسان نہیں کیا۔نوازشریف نے اگر قرضے لیے تو پاکستان کو موٹرویز،بجلی کے منصوبے،کسانوں اور نوجوانوں کو بلاسود قرضے اور لیپ ٹاپ دیے۔ عمران خان نے 13ارب ڈالرز کے قرضے بھی لیے اور قوم کو بیروزگاری،مہنگائی،غربت اور ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان بھی پہنچایا۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہا عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجارہے ہیں۔یہی عالمی مالیاتی ادارے 2017میں پاکستان کو دنیا کی دس بڑی معیشتوں کے برابر آنے کی پیشگوئیاں کررہے تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -