احتیاطی تدابیر کیساتھ کھیلوں کا آغاز وقت کی ضرورت، ناہیدہ خان

احتیاطی تدابیر کیساتھ کھیلوں کا آغاز وقت کی ضرورت، ناہیدہ خان

  

  لاہور(افضل افتخار)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ناہید خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی جانب سے کھیلنا میرے لئے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے میں نے کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے بہت محنت کی ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کروں او ر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز خوش آئند ہے اور امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم اس سیریز میں توقعات سے بڑھ کر اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی اور جیت کر وطن واپس آئے گی انہوں نے کہا کہ میں گھر پر رہ کر اپنی فٹنس پر توجہ دے رہی ہوں اور اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات قابل تعریف ہیں امید ہے کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ملک میں بھی کھیلوں کی سر گرمیوں کا جلد ہی باقاعدہ آغاز ہوجائے گا کیونکہ یہ اب وقت کی ضرورت ہے ہمیں اب اپنی زندگی کے تمام معاملات کو وائرس کے ساتھ لیکر چلنا ہے مگر اس کے لئے بہت زیادہ احتیاط بھی کرنی ہے مزید کہا کہ ملک میں کھیلوں کا انعقاد ضروری ہوگیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -