پی سی بی نے پاکستان کے دورہ انگلینڈ کی تصدیق کردی

پی سی بی نے پاکستان کے دورہ انگلینڈ کی تصدیق کردی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول کی تصدیق کردی ہے۔ پاکستان کو دورہ انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں۔سیریز کا ابتدائی ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اگست تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ طویل طرز کی کرکٹ کے اگلے دونوں میچز ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 13 سے 17 اگست جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک جاری رہے گا۔دونوں ٹیمیں سیریز میں شامل تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کے لیے ایک بار پھراولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر کا رخ کریں گی۔ جہاں 28 اور 30 اگست کے علاوہ یکم ستمبر کو میچز کھیلے جائیں گے۔قومی ٹیم 29 جون سے وورسٹر شائر میں موجود ہے۔ جہاں قومی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز 14 روزہ قرنطینہ میں وقت گزار رہے ہیں، اس دوران قومی کھلاڑی ٹریننگ اور پریکٹس کے علاوہ انٹرا اسکواڈ میچز بھی کھیل رہے ہیں۔ قومی ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی جہاں سے یکم اگست کو ٹیم مانچسٹر پہنچے گی جبکہ شیڈول کے مطابق13 جولائی ڈربی شائر روانگی15 سے 30 جولائی پریکٹس، انٹراسکواڈ میچزیکم اگستمانچسٹر روانگی ہوگی جبکہ 5 سے 9 اگست پہلا ٹیسٹ میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ سے مانچسٹر10 اگست ساؤتھمپٹن روانگی13 سے 17 اگست دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل، ساؤتھمپٹن21 سے 25 اگست تیسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل، ساؤتھمپٹن26 اگست مانچسٹر روانگی28 اگست: پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر30 اگست دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹریکم ستمبر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈمیں کھیلا جائے گا جبکہ 2ستمبرکو ٹیم کی پاکستان آمد ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -