شان کی بحریہ ٹاؤن کے پرندے آزاد کرنے کی درخواست

  شان کی بحریہ ٹاؤن کے پرندے آزاد کرنے کی درخواست

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار شان شاہد نے چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین سے درخواست کی ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے چڑیا گھروں سے جانوروں کو آزاد کیا جائے۔شان شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں بحریہ ٹاؤن میں چڑیا گھر کے جانوروں کی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چڑیا گھر کے جانورخستہ حال ہیں۔

ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے شان شاہد نے ملک ریاض حسین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میری آپ سے خصوصی درخواست ہے کہ آپ اپنے تمام بحریہ ٹاؤن کے چڑیا گھروں کو بند کردیں۔

کیونکہ وہاں جانوروں کے ساتھ بہت بْرا سلوک کیا جارہا ہے۔‘شان شاہد نے لکھا کہ ’میری آپ سے ایک عاجزانہ گزارش ہے کہ یا تو آپ اس کے خلاف سخت نوٹس لیں یا پھر آپ اپنے چڑیا گھروں کے تمام جانوروں کو اْن کے قْدرتی مسکن واپس بھیج دیں۔

مزید :

کلچر -