ڈیفنس، ہنجروال اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

ڈیفنس، ہنجروال اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہری لاکھوں کے ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقہ میں ندیم کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،ہنجروال کے علاقہ میں شاہد کے اہلخانہ سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،چوہنگ کے علاقہ میں طلحہ سے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،شاہدرہ ٹاون کے علاقہ میں جمال کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،شادباغ کے علاقہ میں منور کے گھر سے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،برکی کے علاقہ میں ولید کے گھر سے 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،جنوبی چھاونی کے علاقہ میں خاور کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،گلبرگ کے علاقہ میں عارف سے 1لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور موبائل فون،ستوکتلہ کے علاقہ میں ذیشان سے 59ہزار روپے چھین لئے گئے۔برکی سے گاڑی جبکہ نولکھا،مصطفی آباد،مسلم ٹاون اور ریس کورس سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

علاقائی -