شاہدرہ ٹاؤن پولیس کا پتنگیں بنانیوالے کارخانے پرچھاپہ

شاہدرہ ٹاؤن پولیس کا پتنگیں بنانیوالے کارخانے پرچھاپہ

  

لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن سے پتنگ فروش کوگرفتارکر کے بھاری مقدار میں ڈور اور تیار پتنگیں برآمدکرلیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاون پولیس نے کاروائی کے دوران پتنگیں تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپے کے دوران ملزم اعجاز کے قبضہ سے 200 تیلے، 7 بنڈل گڈی پیپر،50 تیار پتنگیں برآمد کر کے ملزم کے خلاف پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم پتنگیں تیار کرکے لاہور سمیت دیگر علاقوں میں فروخت کر رہا تھا۔

مزید :

علاقائی -