متروکہ وقف املاک میں غیرقانونی بھرتی کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی

متروکہ وقف املاک میں غیرقانونی بھرتی کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماآصف ہاشمی کے خلاف متروکہ وقف املاک میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتی سکینڈل کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی،فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے آئندہ تاریخ سماعت تک ملتوی کردی گئی،گزشتہ روز عدالت نے آصف ہاشمی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ہے،نیب کاموقف ہے کہ آصف ہاشمی نے غیر قانونی طور پر بطور چیئرمین مختلف سیٹوں پر متروکہ وقف کے تحت چلنے والے ایجوکیشن سیکٹر میں افراد کو بھرتی کیا، آصف ہاشمی نے 2009 ء سے 2012 ء کے درمیان بطور چیئرمین ملازمین کو بھرتی کیا۔

مزید :

علاقائی -