کورونا کیخلاف موثر اقدات نہ کرنے پرحکومت کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

کورونا کیخلاف موثر اقدات نہ کرنے پرحکومت کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں وزیراعظم عمران خان،وزیراعلیٰ عثمان بزادراور صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر انار کلی پولیس نے رپورٹ داخل کردی ہے،ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار علی نے شہری ظہر عباس کی درخواست پر سماعت کی،پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ درخواست گزار کی جانب سے انہیں درخواست وصول نہیں ہوئی،درخواست گزار کو اندراج مقدمے کے لئے متعلقہ فورم پر رجوع کرنا چاہیے،عدالت نے آئندہ سماعت پروکلاء کو بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ حکومت کورونا وائرس میں جان بوجھ کر شہریوں کو ڈال رہی ہے،لاک ڈاؤن کرکے حکومت نے غریبوں اور سفید پوش افراد کے حق پر ڈاکہ مارا،تھانہ پرانی انار کلی پولیس کو مذکورہ درخواست دی جس پر کارروائی نہیں کی گئی۔

مزید :

علاقائی -