نواں کوٹ، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی

  نواں کوٹ، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے باپ جاں بحق،بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مہاجر آباد فضل سٹریٹ کا رہائشی حمزہ اپنے والد اسلم کے ہمراہ کام کے سلسلے میں گھر سے نکلا تو 2موٹرسائیکل سواروں نے انہیں روک کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں باپ اسلم موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹا حمزہ شدید زخمی ہوگیاجبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔زخمی حمزہ نے پولیس کو بتایا کہ 10روز قبل اس کی گھر کے پاس تھڑے پر بیٹھ کر بوتل پینے کو لے کر اسد مغل اور مظہر عرف لمبا سے لڑائی ہوئی تھی۔ گزشتہ روز دونوں نے انہیں روک کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کا باپ قتل جبکہ وہ زخمی ہو گیا پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم مظہر عرف لمبا کو گرفتار کر لیا تاہم مرکزی ملزم اسد مغل گرفتار نہ ہو سکا

مزید :

علاقائی -