کورونا: پنجاب بھر میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم

کورونا: پنجاب بھر میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب بھر کے قیدیوں کیلئے اچھی خبر، صوبہ بھر میں قیدیوں سے ملاقاتوں کی اجازت دیدی گئی، کورونا کے باعث 15 دن بعد قیدی سے ایک رشتہ دار ملاقات کر سکتا ہے، قیدی ملاقات کیوقت 6 فٹ کا فاصلہ لازمی رکھا جائے گا، قیدی اور ملاقاتی کے درمیان پلاسٹک شیٹ بھی لگائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں جیل کے قیدیوں سے ملاقاتوں کی اجازت دیدی گئی، ذرائع کے مطابق کورونا کے باعث 15 دن بعد قیدی سے ایک رشتہ دار ملاقات کر سکتا ہے۔ قیدی ملاقات کے وقت 6 فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہوں گے۔آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ قیدی سے ملاقات کے درمیان پلاسٹک شیٹ لگائی جائے گی، قیدی سے ملاقات کرنے والوں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا، قیدی اور ملاقات کرنے والوں کے لئے ماسک پہننا لازمی ہو گا۔ مارچ میں کورونا کیسز سامنے آنے پر ملاقاتیں بند کی گئی تھیں

مزید :

علاقائی -