صدر ڈویژن سے مختلف جرائم میں ملوث216ملزم گرفتار

صدر ڈویژن سے مختلف جرائم میں ملوث216ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرصدر ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس پی صدرڈویڑن سید غضنفر علی شاہ کی قیادت میں صدر ڈویڑن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث216ملزمان گرفتار کر لئے۔ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے17 ملزمان کے قبضہ سے05موٹر سائیکلیں، 02 رکشے،07 موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئی۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے29 پسٹلز،02 رائفلز،03 بندوقیں،01 کلاشنکوف اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے20ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے07کلو گرام سے زائد چرس،01 کلو گرام ہیروئن اور118 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران 32 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب56اشتہاری و عادی مجرمان کوگرفتارکیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر54ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -