کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک ماہ میں 1434ملزم پکڑے گئے

  کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک ماہ میں 1434ملزم پکڑے گئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے ماہ جون کے دوران پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1434 سملزمان کوگرفتارکرکے مقدمات درج کئے۔سٹی ڈویڑن سے312، کینٹ ڈویژن 356،سول لائنز ڈویژن161، صدرڈویژن 139، اقبال ٹاؤن ڈویژن 268 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 198 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طورپر 12 ہزار 254 پتنگیں، 344 چرخیاں، 789 پنی ڈور اور430 ڈورگچھیاں برآمدکی گئیں۔ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نے کہا کہ شہر بھر میں پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے کیلئے لاہور پولیس بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ مساجد میں اعلانات، سوشل میڈیا، اخبارات اور ٹی وی چینلزپر پیغامات کے ذریعے بھی شہریوں کو اس خونی کھیل سے باز رہنے کیلئے مسلسل آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -